• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے عمران کی تقریر کو دہرایا ہے تو خرابی کیا ہے؟ تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئےتجزیہ کاروں مظہر عباس ،حفیظ اللہ نیازی ، ارشادہ بھٹی اور اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر شہباز شریف نے عمران خان کی تقریر کو دہرایا ہے تو اس میں خرابی کیا ہے ۔کیا عمران خان کی تقریر خراب تھی تو اس لئے شہباز شریف کی تقریر خراب ہے۔شہباز شریف کی تقریر بری نہیں تھی۔ میزبان سارہ الیاس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز یو این جنرل اسمبلی سے کی گئی تقریر کو آپ کیا ریٹ کریں گے؟ کے جواب میں تجزیہ کارمظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہ محمود قریشی کی بات کو مان لیتا ہوں کاپی پیسٹ تھا تو انہیں تو اس با ت کو سراہانا چاہئے تھا۔ اگر شہباز شریف نے عمران خان کی تقریر کو دہرایا ہے تو اس میں خرابی کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید