• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالق آباد سے چوری ہونیوالی 2 گاڑیاں برآمد کیے جانے پر مشیر داخلہ کا اظہار اطمینان

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خالق آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،ضلع قلات کے علاقے خالق آباد سے چوری ہونے والی 2گاڑیاں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے برآمد کرلیں جس پر مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اظہار اطمینان کیا اور پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان پولیس کا ہر افسر و جوان قابل فخر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے، اور عوام کے ساتھ مثالی رویہ اختیار کیا جائے تاکہ ان اقدامات کا مزیدمثبت تاثر قائم ہو۔
کوئٹہ سے مزید