• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد کا صدر علوی کے مواخذہ، پنجاب میں تبدیلی کیلئے فیصلہ کن اقدام پر اتفاق

اوکاڑہ (وارث حیدری)حکمران اتحاد کاآئینی طریق کار کے تحت صدرعلوی کے مواخذے، پنجاب میں سیاسی تبدیلی کیلئے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر اتفاق، ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے قائدین نے صدر عارف علوی کے حالیہ بیان کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے قائدین کے نزدیک وزیر اعظم کے آئینی اختیارات کو اتفاق رائے سے جوڑنا عمران کے سیاسی ایجنڈے کوتقویت دینے کے مترادف ہےتحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سے صدر کارویہ ان کے مواخذے کا مؤثر آئینی جواز فراہم کرتا ہے.

 حالیہ بیان اس میں بڑا اضافہ ہےمواخذے اور پنجاب میں تبدیلی کے اقدام میں جہانگیر خان ترین کا رول انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اگلے15/20روز دونوں آپشنز کیلئے اہم ترین ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید