• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تقرری، آئین شکن صدر کی تجویز مسترد کرتے ہیں، PDM

راولپنڈی(جنگ نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے،آرمی چیف کی تقرری، آئین شکن صدر کی تجویز مسترد کرتے ہیں، تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف، اہم تقرری کو متنازعہ بنانے کی ناپاک کوشش،جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے لیکن اس معاملے پر صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو دور کی بات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید