پشاور ( وقائع نگار )مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار ڈینگی سپرے کا عمل جار ی ہے اورپشاور کے تمام علاقوں میں ڈینگی سپرے کیا جائیگا ‘گذشتہ روز فوکل پرسن برائے ڈینگی سپرے مدثر نظر کی سربراہی میں ڈینگی سپرے پشاور کے مختلف علاقوں میں جس میں این سی 2 ‘ این سی فور‘این سی 24 ‘این سی 25 ‘ این سی حسن گڑھی ‘ این سی لالازار ‘ این سی 65 رشید گڑھی ‘ این سی 111 اور پشاور کے دیگر مختلف این سیز میں علاقہ چیئرمینوں کی سربراہی میں ڈینگی سپرے جار ی ہے جس میں علاقہ چیئرمینز اپنی موجودگی میں اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سپرے کرارہے ہیں اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مئیر پشاور کو ارسال کی جاتی ہے اس سلسلے میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اور سپرے کے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔