• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران پر عائد انٹرنیٹ پابندی نرم کر دی

واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کی خاطر تہران پر عائد درآمدات کی پابندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران میں جاری مظاہروں کے دوران تہران حکومت پر مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون کے دوران انٹرنیٹ کی سہولیات کو محدود کرنے کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ تہران نے انٹرنیٹ کی سہولت معطل کرکے دنیا کو پرامن مظاہرین کیخلاف پرتشدد کریک ڈائون دیکھنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر ویلے ایڈیمو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے اقدامات سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایرانیوں کیلئے دستیاب سہولیات کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر نکلنے والے بہادر ایرانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے امریکا ایرانی عوام کو اطلاعات تک مفت رسائی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید