• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید ودیگر کیخلاف قتل، اقدام قتل کیس، آئندہ سماعت پرمزید دلائل طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج نے شیخ رشید سمیت دیگران کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت کیس پر آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے۔ استغاثہ میں شیخ رشید،نور الحق قادری اور آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ18 اپریل 2021 کو تحفظ ناموس رسالت جلسہ چوک یتیم خانہ میں منعقد کیا گیا ، پر امن احتجاج پر پولیس نے شیلنگ،لاٹھی چارج اور فائرنگ کی ،جس سے حافظ عثمان ،حافظ وحید، تنویر احمد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نامزد ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا حکم دے۔

ملک بھر سے سے مزید