• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناع کیس، 24 اکتوبر کو فریقین طلب

لاہور (نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناع سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے 24اکتوبرتک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءسے دلائل طلب کر لیے ، ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے سات درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ نیب آرڈینس 2022 کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید