• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا جی سی یونیورسٹی میں خطاب، وائس چانسلر کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ گورنر پنجاب کو ارسال

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان کا جی سی یونیورسٹی میں خطاب کرنے کا معاملہ، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مراسلہ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔

سردار فرحت منظور خان ایڈووکیٹ نے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی میں بچوں کو اعلی تعلیم اور اخلاقیات کیلئے بھیجا جاتا ہے

عمران خان نے سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی، عمران خان کو یونیورسٹی میں خطاب کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر کیخلاف کاروائی کی جائے، عمران خان کے تعلیم گاہوں کے اندر خطابات پر پابندی عائد کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید