• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نےتجاوزات کے خلاف آ پریشن کرتے ہوئے کلمہ چوک سے نواں شہر چوک،ڈیرہ اڈا چوک سے چوک عزیز ہوٹل تک روڈ حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرکے سامان قبضہ میں لے لیا ۔ ڈیرہ اڈا چوک کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے مستقل تجاوزات مافیا کا سامان قبضہ میں لے کے از خود تجاوزات ختم کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔
ملتان سے مزید