اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک سیکرٹریٹ میں قائم یوٹیلیٹی سٹور میں پیر کو خریداری کیلئے آنے والے بیشتر صارفین کو اُس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب مہینہ کے آخیر میں سرکاری ملازمین سستے گھی، چینی اور آٹا کی دستیابی بارے سن کر خریداری کیلئے بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر مٓذکورہ یوٹیلیٹی سٹور میں لمبی لائن بن گئی، گھنٹوں انتظار کے بعد روایتی طور پر یوٹیلیٹی سٹور کے اہلکار کی طرف سے کہا گیا کہ گھی اور آٹا ختم ہو گیا ہے جس پر لوگ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔