لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ”تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو وقت کے ساتھ چلنا ہوگا اور اس کے لئے تعلیم اور ہنر دونوں کو اہمیت دینا ہوگی۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہنر اور تعلیم لازم و ملزوم ہیں۔ نوجوانوں کے پاس اگر جدید ہنر ہو گا تو ان کی اہمیت بڑھے گی ،صوبائی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ ایسے سکلز جن کی مستقبل میں ڈیمانڈ ہو ان کے مطابق نوجوانوں کو تیار کیا جائے گاسینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کے نوجوان طلبہ و طالبات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگاحماد اظہر نے کہا کہ نوجوان ملک کا اس کا اصل چہرہ ہیں یہ چاہیں تو اس کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہاشم جواں بخت نے کہا کہ چین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے نوجوانوں کو درست سمت اور سہولیات فراہم کیں۔