کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز اپنے ملک میں کرانے کے منفرد آئیڈیا کو سامنے لایا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہےاس پیشکش پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی بات چیت نہیں ہوئی ہے، البتہ پاکستان کا موقف ہے کہ چوں کہ بھارت کی پاکستان میں سیریز کھیلنے کی باری ہے اس لئے بھارت پاکستان کا دورہ کرے۔پاکستان بھارت کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔اس پیشکش پر رمیز راجا اور سارو گنگولی کے درمیان بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔2010میں انگلش بورڈ پاکستان آسٹریلیا کے دو ٹیسٹ لارڈز اور لیڈز میں کراچکا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ ٹیسٹ سیریزآخری بار2007میں ہوئی تھی ، اب انگلینڈ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز اپنے ملک میں کرانے کی کوشش کررہا ہےتوقع ہے کہ نیوٹرل وینیو پر ہونے والی اس سیریز میں شائقین زبردست دلچسپی لیں گے اور میزبان انگلش بورڈ کو بھاری آمدنی ہوگی۔اس سلسلے میں انگلش بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے چند دن پہلے کراچی میں رمیز راجا سے ملاقات میں میزبانی کی پیشکش کی ہے۔