اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی تصدیق کے بعد آڈیو لیکس کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ، الیکشن کمیشن شہباز شریف کی نااہلی کیلئے کارروائی کرے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو کی تصدیق کر دی ہے ، اس کے بعد مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی ، الیکشن کمیشن فوری طور پر شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس خصوصی ٹریبونل کو بھیجے۔ جبکہ ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز امیر کو صرف سبق سکھانے کیلئے گرفتار کیا گیا تھا ، رہائی کیساتھ اسلام آباد پولیس کو ایاز امیر سے معافی بھی مانگنی چاہئے۔