• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرالکاہل میں آتش فشاں پھٹنے سے نیا جزیرہ بن گیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بحرالکاہل میں زیرآب آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ایک نیا جزیرہ ابھر کر سامنے آگیا۔ جنوب مغربی بحرالکاہل میں اس نئے جزیرے کے ابھرنے کا انکشاف امریکی خلائی ادارے ناسا نیسیٹلائیٹ تصاویر کی مدد سے کیاگیا ہے۔ٹونگا کےقریب سمندر میں ہوم ریف نامی زیرآب آتش فشاں میں دھماکے کے بعد یہ جزیرہ ابھرا۔ ناسا کے مطابق 10 ستمبر کو آتش فشاں میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد اردگرد کے پانی کا رنگ بدل گیا اور 11 گھنٹے بعد جزیرہ سمندر کی سطح پر نمودار ہوگیا۔جزیرے کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔
یورپ سے سے مزید