• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف محکمہ ماحولیات دفتر کورنگی کے سامنے احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی کےخلاف ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کی کال پرملیر کے مختلف علاقوں گڈاپ، کاٹھوڑ، درسنہ چھنہ، در محمد، رمضان جوگی گوٹھ، میمن گوٹھ، جام کندہ ،ملاں عیسیٰ گوٹھ، ابراہیم حیدری ،ریڑھی و دیگر علاقوں سے سیکڑوں افراد نے کورنگی میں محکمہ ماحولیات کے دفتر کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، قیادت ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے رہنما صدیق بلوچ، طارق عزیز بلوچ، یعقوب خاصخیلی اور دیگر نے کی، تین گھنٹے جاری احتجاج، دھرنے کے دوران محکمہ ماحولیات کے ڈی جی نعیم مغل نے ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سے مذاکرات کئے اور وفد کو یقین دلایا کہ ناگوری کے سو سے زائد بھینسوں کے باڑوں کا لیکوٹ گوبر کا کسی بھی حالت میں ملیر ندی میں اخراج کرنے نہیں دیا جائے گا، اس سلسلے میں ناگوری سوسائٹی انتظامیہ کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے، مذاکرات کے بعد رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث ملیر ندی بدبودار گندے پانی سے بھر گئی ہے، زیر زمین پانی مضر صحت اور زراعت کے لئے تباہ کن ہے، ہم مسلسل قانونی اور عوامی جدوجہد کی بنیاد پر صنعتوں سے خارج زہریلے مادے کے اخراج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، احتجاج اور مذاکرات کے نتیجے میں کئے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تواحتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید