• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر خٹک نے جامعہ زکریا کا دورہ کیا ،انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی سکیورٹی اور طلبہ کے حوالے سے بات چیت کی ۔ کمشنر ملتان نے وائس چانسلر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ میں سکیورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ وائس چانسلر نے کمشنر کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درسگاہ ہم سب کی ہے اور یہاں پر امن ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔
ملتان سے مزید