• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم المدارس نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کر دیا

پشاور(جنگ نیوز)تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (خیبر پختونخوا) کے 350 مفتیان نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کر دیا۔ یہ بل اسلامی احکامات کی منافی ہے، فی الفور واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تنطیم المدارس اہل سنت پاکستان (خیبر پختونخوا) کے صوبائی کانفرنس کے موقع پر صوبائی قائدین اور علماء کرام نے اپنے خطابات میں کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ مدارس ملک کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ اور اسلام کے قلعے ہیں۔ مدارس دینیہ نے ہر دور میں اسلام کی روشن تعلیمات کے ذریعے ملک و دین کی خدمت کی ہے۔ اور ہر باطل کو مٹانے کی ہر میدان میں سعی کی ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ ملک پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ اس میں غیر اسلامی قوانین و افکار کی کوئی جگہ نہیں۔ اور نہ ہی اہل وطن کسی ایسے قانون کو برداشت کرسکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد مشائخ سرحد، فاتح ریفرنڈم پیر سید امین الحسنات کے جانشین پیر آف مانکی شریف شمس الامین صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ملک عزیز پاکستان کے حصول کے لیئے ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں دی تھی۔
پشاور سے مزید