اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سائفر کی موجودگی ثابت ہو گئی ، عمران خان سے سائفر کو چھپایا گیا ، آڈیو میں عمران خان کی امریکہ سے متعلق بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، اس آڈیو لیک کی ترتیب دوسری آڈیوز سے قدرے مختلف ہے ، چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں۔ معاملے پر تحقیقات کا اعلان کیا جائے۔فواد،حماد،شہبازگل نے کہا کہ سائفر کو ریلیز کر کے فیصلہ عوام کو کرنے دیں کہ یہ سازش تھی یا اس سے بڑھ کر کچھ اور تھا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پنجاب ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں ہم کر رہے تھے وہ دوبارہ صحیح ثابت ہو گئیں ،یشنل سیکورٹی کونسل کی دونوں پریس ریلیز میں سائفر کی تصدیق ہوئی۔ الفاظ کی توثیق کی گئی اور دونوں میں ڈیمارش کا کہا گیا۔