• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بریت، عمران خان کو دو دن میں دوسرا بڑا سیاسی جھٹکا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت عمران خان کیلئے دوسرا بڑا سیاسی دھچکہ ثابت ہوا ہے۔

عمران خان کے امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کے بیانیہ کو گزشتہ روز ان کی آڈیو لیک سے دم توڑ گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیر سگالی کے اظہار کیلئے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اہم قدم اٹھایا۔


عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکہ پر لگا کر پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اب مریم نواز کی بریت سے ان کے چور ڈاکو کے بیانیہ کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔ دو دنوں میں عمران خان کو پے در پے دو سیاسی جھٹکے لگے ہیں جس سے ان کے کارکنوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ 

خود عمران خان پہلے مایوسی کا شکار ہیں کہ ایک تو وہ نومبر میں الیکشن کرانے کیلئے چلائی گئی مہم میں ناکام ہوئے دوسرے وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے اس کے نتیجے میں ان کی حکومت سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید