اسلام آباد (خبرایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے.
باہمی اعتماد، احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر دوستانہ روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امریکا نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ، پاک-امریکا تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر سے نہیں دیکھنا چاہئے.
ملک میں حالیہ سیلاب سے تباہی دستیاب وسائل سے بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے.
دوسری جانب امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہےکہ امریکا پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی6کروڑ 60لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے۔
جمعرات کو پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہاکہ ونوں ممالک کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، امریکا پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔