• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی تباہ کاریوں کا مجموعی جائزہ لینے کیلئے حکومت نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر)حکومت نے بین الاقوا می شراکت داروں بشمول ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات کا تخمینہ (پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسسمنٹ) لگانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ اس سے پہلے نقصانات کا اندازہ 28؍ سے 32؍ ارب ڈالرز بتایا گیا تھا۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ بین الاقوامی شراکت دار اپنے تجزیے میں پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسسمنٹ (پی ڈی این اے) کے حوالے سے کتنا تخمینہ لگاتے ہیں کیونکہ اس کے بعد بین الاقوامی ڈونرز سے امداد کے وعدوں کی بنیاد قائم ہوگی اور قرض دینے والے عالمی اداروں (پیرس کلب اور نان پیرس کلب ممالک) سے باہمی طور پر لیے گئے قرضوں کی ری شیڈولنگ میں مدد ملے گی۔

اہم خبریں سے مزید