• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنیوالی کاخاوند کے ہاتھوں قتل کا 15 سال بعد انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) چوہنگ میں 15سال قبل قتل ہونے والی خاتون کاخاوند کے ہاتھوں کانکشاف ہوا ہے ، فیصل آباد کی رہائشی حنیفاں بی بی کی بیٹی تبسم شہزادی نے صدیق کے ساتھ پسند کی شادی کی اور ا چوہنگ میں رہائش اختیار کر لی اور ہم سے قطع تعلق کر لیا چند روز قبل جب ڈھونڈتی ہوئی شیر شاہ کالونی پہنچی تو داماد دیکھ کر پریشان ہو گیا اور جب میں سے اس سے اپنی بیٹی کے بارے میں پہنچا تو وہ حیلے بہانے کررہا ہے خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم صدیق کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دیے تھے پولیس نے قتل کے 15سال بعدمقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ملزم استاد تھااورمقتول اس کے پاس پڑھتی تھی ۔
لاہور سے مزید