• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیٹ فورس میں شمولیت کیلئے خصوصی ٹیم پنجاب بھر سے سلیکشن کرے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایلیٹ فورس میں شمولیت کے لئے خصوصی ٹیم پنجاب بھر سے اہلکاروں کی سلیکشن کرے گی، ایڈیشنل آئی جی نے احکامات جاری کر دیئے، جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں سے بھی سلیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ملتان ریجن میں ایلیٹ سلیکشن 4 اور 5 اکتوبر کو ہو گی ، ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے اہلکاروں کو ملتان پولیس لائن طلب کیا گیا ہے، بہاولپور ریجن میں ایلیٹ فورس سلیکشن 7 اور 8 اکتوبر کو ہو گی اس لیے بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اہلکاروں کو بہاولپور پولیس لائن بلایا گیا ہے جبکہ ڈی جی خان ریجن میں ایلیٹ فورس سلیکشن 10 اور 11 اکتوبر کو ہو گی، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے اہلکاروں کو ڈی جی خان پولیس لائن طلب کیا گیا ہے، جہاں ان اہلکاروں کے ٹیسٹ لے کر سلیکشن کی جائے گی، منتخب کیے جانے والے اہلکار بیسک ایلیٹ کورس کریں گے، جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید