• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا کسانوں سے اظہار یکجہتی، موٹرسائیکل سوار کارکن دھرنے میں شریک

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں دوسرے روز بھی پاکستان کسان اتحاد کا دھرنا جاری رہا، مظاہرین نے زیرو پوائنٹ سے ایف ایٹ ڈبل روڈ تک شاہراہ فیصل پر قبضہ کر رکھا ہے، دن بھر ضلعی انتظامیہ مظاہرین اورحکومت کے مابین مذاکرات کیلئے کوشاں رہی ، پاکستان تحریک انصاف نے بھی کسان اتحاد سےیکجہتی کا اظہار کیا اور 200سےزائد کارکن موٹر سائیکلوں پر دھرنے میں شریک ہوئے، مذاکرات میں حکومت کی طرف سے راناثناءاللہ اور طارق بشیرچیمہ جبکہ مظاہرین کی طرف سے کسان اتحاد کے صدر خالد باٹھ شامل ہیں۔ کسانوں کے مطالبات میں بجلی بل موخر کرنے ،ٹیرف پر نظر ثانی اور بلوں میں کمی کرنے زور دیا گیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج میں شامل افراد کو کسی بھی صورت میں ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید