اسلام آباد( نیوزایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر سازش کے حوالے سے ایک اور گفتگو منظر عام پر آگئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ’پلیز کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہ نکلے‘، گفتگو میں اسدعمر، شاہ محمود اور اعظم خان شریک ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں.
، آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں شاہ جی، کل ہم تینوں اور فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے، کہنا ہے جو لیٹر ہے نہ اسکے چپ کرکے منٹس لکھ دے.
اس موقع پر اسد عمر کہتے ہیں کہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہےجس پر عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ایک ہی چیز ہے لوگوں کو ٹرانسکرپٹ سمجھ میں نہیں آتا، جلسے میں یہی کہتے ہیں،کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہیں سننا چاہتا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو ذہن نشین کرایا کہ کسی طور امریکا کا نام نہیں لینا لیکن سب سے پہلے انہوں نے ہی نام لیا۔جبکہ اعظم خان نے اس سے پہلے والی آڈیو ٹیپ میں کہا تھا منٹس میں خود بنا لوں گا یہ میرے ہاتھ میں ہے۔
نئی آڈیو لیک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہاکہ اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے، ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے.
اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اسکے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں،اسی دوران سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا ہے جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ میٹنگ 7 کو ہوئی تھی، ہم نے تو کسی صورت امریکا کا نام لینا ہی نہیں ہے، اس ایشو پر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے، یہ آپ سب کیلئے بہت اہم ہے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے، میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔
آڈیو میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ آپ جان کر اسے لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے جس پر عمران خان انہیں ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہی ہے نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ،ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی نا، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو ذہن نشین کرایا کہ کسی طور امریکا کا نام نہیں لینا لیکن سب سے پہلے انہوں نے ہی نام لیا۔