• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں اور دیگر کارروائیوں میں زخمی سمیت 16 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہنگورہ گوٹھ صائمہ بنگلوز کے قریب مقابلے کے بعد عابد حسین اور غلام حیدر افغانی جبکہ سچل پولیس نے جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم سلمان ولد جاوید افغانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،عوامی کالونی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کے5 کارندوں کو گرفتار کرکے 37چوریں کی موٹرسائیکلوں کے چیسز4 موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرلئے ،بلال کالونی پولیس نے جعلی پولیس اہلکار سمیت انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 6کارندوں کو گرفتار کر لیا،رینجرزور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محمود آبادسے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ مست علی سراج عرف پنٹی اور محمد اکرم عرف ڈانسر کو گرفتار کر لیا،بلدیہ پولیس نے مطلوب خاتون منشیات سپلائر نورین زوجہ طالب حسین کو لاکھوں رو پے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید