اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سے سازش کا بیانیہ چور چور ہوگیا، عمران نے قوم کو تقسیم اور پاکستان کو بدنام کیا ، ریاست بچانے کیلئے سیاست دائو پرلگا دی.
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا،عوام سچ، جھوٹ ، خدمت، فراڈ، ریاکاری، سچائی میں فرق کریں ، آڈیو لیکس نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیے اور حکومت کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ،ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران کو بہت عزت ملی.
انہوں نے شوکت خانم ہسپتال تعمیر کرایا، کس کو پتہ تھا یہ ایسا انسان نکلے گا ہم نے ریاست بچانے کےلئے اپنی سیاست دائو پرلگا دی،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا،عوام سچ اور جھوٹ ، خدمت اور فراڈ، ریاکاری اور سچائی میں تفریق کریں ،عوام ہمیشہ صحیح فیصلہ کرتے ہیں.
گزشتہ روز بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک عظیم عوامی منصوبہ ہے جسے شفاف بولی کے تحت این ایل سی کو دیا گیا ہے، منصوبے کو چارماہ میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن این ایل سی حکام سے کہتا ہوں کہ اس کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔