اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ ن لیگ کے وفاقی وزراء بھی لاہور گئے ہیں ۔ ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف نے آج پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر ہوں گے ۔ ن لیگ نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کی قیادت پنجاب کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرے گی ۔ ن لیگ کے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا ۔ پنجاب حکومت سے ناراض ارکان اسمبلی پر بھی مشاورت ہو گی ۔ ن لیگ کا پنجاب میں پارٹی کو فعال اور کارکنان کو متحرک کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔