• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین پر جائز لیکن مجھ پر۔۔ ”ہنسنا منع ہے“!! (ن) لیگ کے عطا تارڑ اور شاعر رحمان فارس کی مزیدار گفتگوآج ”جیو نیوز“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور عمران خان پر ہنسا جا سکتا ہے لیکن مجھ پر ”ہنسنا منع ہے“۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران مشہور شاعر رحمان فارس نے بھی اپنے اشعار سنا کر لوگوں کے دِل جیت لئے۔ نامور آرٹسٹ علی میر اور مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی نے بھی پروگرام میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین کامیڈی شو ہفتے کی رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید