• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ، بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میںکرکٹ کے دوسرے میچ کے روز بدترین ٹریفک جام رہی ، سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹیموں کی موومنٹ کے بعد بھی ٹریفک کنٹرول نہیں ہو سکی اور ٹیموں کی آمد اور روانگی کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانگی متاثر رہی ،خصوصا کینال روڈ ،جیل روڈ ،فیروز پور روڈ مسلم ٹائون موڑ ،وحدت روڈ ،دھرم پورہ ،مال روڈ ،ڈیوس روڈ ،کلمہ چوک ،لبرٹی چوک ،گلبرک مین بلیووارڈ اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثرہوئی ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کیجانب سے مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیے رہے ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں،ٹیموں کی موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جا تا ہے ۔
لاہور سے مزید