• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول شوذب کی سربراہی میں وفد کا تحصیل تونسہ میں امدادی سامان تقسیم

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی شعبہ خواتین کے وفد نے مرکزی صدر کنول شوذب کی سربراہی میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ وفد میں ممبر پنجاب اسمبلی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ثانیہ کامران، شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر روبینہ جمال، ممبر پنجاب اسمبلی و نائب صدر سبرینہ جاوید، ممبر پنجاب اسمبلی فرح آغا اور مرکزی نائب صدر فرزانہ رئوف شامل تھیں۔ وفد نے ناری اور بھاووا میں سیلاب متاثرین خصوصاً عورتوں سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا- اس موقع پر کنول شوذب نے کہا کہ تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں متاثرین کیلئے بہترین کام کر رہی ہیں۔ کوہ سلیمان کے متاثرین کیلئے خطیر رقم بھی ادا کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید