• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) خاتون جج کو دھمکیوں کےکیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئےپولیس کی بھاری نفری بنی گالہ کے راستے پر تعینات کر دی گئی ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189لگی ہوئی ہے،عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر407ہے۔ مقدمے میں دفعہ 506دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید