لاہور (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے داماد کی مشینری عمران کے دور میں آئی شرم ان کو آنی چاہیے، جب امپورٹ کھلی تھی تب مشینری جائز طریقے سے آئی تھی۔ اس وقت درآمد کی اجازت تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری آڈیو میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے۔