• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کے معاملے پر نواز شریف کی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) نےسائفر کے معاملے پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کردی۔(ن) لیگ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ن لیگ سائفر کے معاملے پر عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ریاست کے خلاف بہت بڑی سازش تھی،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خاں کے جھوٹے بیانیے کا پول ثبوتوں کے ساتھ کھولا جائے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی،پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزراء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔

اہم خبریں سے مزید