• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”چوراہا“ کی آخری قسط کل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ”چوراہا“ احسن طالش کی ہدایات میں ڈیجیٹل میڈیا کے ایک پُر فریب سفر سے شروع ہوکر ندامت کے احساس پر آچکی ہے۔ ایڈیسن ادریس مسیح کی کہانی میں جرم کرنے والا کردار کیا ضمیر کی عدالت سے رہا ہو جائے گا یا اس کے مقدر میں ملال رہ جائے گا۔ شائقین جیو کی دلچسپیاں ریٹنگ چارٹ پر سبقت کی صورت اگلی پسندیدگی سے ہمکنارکرتی رہی ہیں۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی جنید کی بے چین زندگی کو قرار دیں گے یا زویا کی اذیتوں کا کفارہ جنید کیلئے عمر بھر کی سزا بن جائے گا؟۔ یہ سب کچھ اس ڈرامے کی اختتامی کہانی میں سامنے آئے گا۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑنے والے ڈرامے کی رُوداد کو سیریل کے ساؤنڈ ٹریک میں کمپوزر شانی ارشد کے سروں کو صابر ظفر کی شاعری کے ساتھ آئمہ بیگ کے ہمراہ شانی ارشد کی آوازوں نے اُجاگر کیا۔ بے اعتباری، فریب اور زندگی کے تلخق حقائق کی عکاس ڈرامے کی کہانی کے کرداروں کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کس انجام تک پہنچائیں گے؟۔ یہ سارا احوال پیر کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جائے گا۔ سیریل کے مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار، مدیحہ امام، بشریٰ انصاری، بہروز سبزواری، اسد صدیقی، صبا حمید، شبیر جان، عائشہ گل اور عریشہ رازی نے یادگار کردار ادا کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید