اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے حکومتی اتحاد میں رہنے کو ملکی مفاد میں قرار دیا۔ سابق وزیراعظم رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضاء ہے،پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی یکسوئی کے ساتھ سسٹم کے ساتھ کھڑی ہے۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جسکی بلاول بھٹو زرداری نے ورچوئل صدارت کی۔