کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کو بڑا دھچکا،کانگریس نے وائس آف امریکا کی فنڈنگ منظور کرلی ۔ امریکی صدرکی جانب سے ادارے کی فنڈنگ ختم کر کے نشریات بند کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ارکان نے وائس آف امریکا کی نگران ادارے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے لیے تقریباً 653 ملین ڈالر کی فنڈنگ منظور کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔