کراچی(مطلوب حسین موسوی/اسٹاف رپورٹر) عدالتی احکامات کے باوجود گھوٹکی پولیس نے مبینہ طور پر گذشتہ دنوں پولیس نے الائنس شوگر ملز پر چھاپہ مارا،شوگر ملزم کا مرکزی حفاظتی دروازے توڑا، رہائشی ہاسٹلز میں داخل ہوئے اور اعلیٰ سطح کے عملے کو گرفتار کیا جس کے باعث صنعتی، انتظامی و دفتری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ ضلع پولیس اور ایس ایچ او اوباڑونے کارروائی نہ کرنے کے حلف نامے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے تھے، ایس ایس پی ضلع گھوٹکی انور علی کیتھران کا چھاپے سے متعلق معلومات دینے سے انکار، فون اٹینڈ نہیں کیا ۔