کراچی( ثاقب صغیر)ایف آئی اے نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو عمان سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عمران حسین اور محمد انضمام شامل ہیں۔ملزمان کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ملزم عمران حسین کے خلاف سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ پھلرون، سرگودھا میں مقدمہ درج تھا جبکہ ملزم انضمام حسین سال 2023 سے حافظ آباد پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔