کراچی (نیوز ڈیسک)بی بی سی ٹرمپ کے 10ارب ڈالر مقدمے کو خارج کرنیکی درخواست کریگی۔بی بی سی کا موقف ہے کہ فلوریڈا عدالت کے پاس ذاتی دائرہ اختیار نہیں، اور نقصانات ثابت نہیں ہو سکتے۔بی بی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو خارج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کرے گی، جس میں ان کا الزام ہے کہ بی بی سی نے6 جنوری ، 2021 کے خطاب کو ایڈٹ کر کے ایسا دکھایا کہ گویا ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکی کیپیٹل پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔