• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی فون پر گفتگو، نئے سال کی مبارکباد دی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں سرجیو گور کے بطور امریکی سفیر عہدہ سنبھالتے ہی بھارت اور امریکہ کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے فون پر بات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ امریکی سفیر سرجیو گور نے دونوں راہنماوں کی ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصدیق کی اور کہا کہ دونوں وزرا خارجہ کے درمیان فروری میں اہم ملاقات بھی ہوگی۔ بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے فون کال کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ تجارت، معدنیات، جوہری تعاون، دفاع اور توانائی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دیگر مسائل پر مستقل طور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید