• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعل سازی سے حاصل کردہ اسپین کے ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعل سازی سے حاصل کردہ اسپین کے ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام بنا دی۔مسافر مہران احمد فلائٹ نمبر QR-627 کے ذریعے اسپین جا رہا تھا۔مسافر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات کی بنا پر مسافر کو مزید جانچ کے لیے روکا گیا۔مسافر کی جانب سے پیش کردہ اسپین کے ریزیڈنٹ کارڈ میں تصویر تبدیل شدہ تھی۔مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بھائی زین احمد کو اسپین بھجوانا چاہتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید