• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میںاخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ اقتصادی پابندیاں عائد، گروپ کو مالی امداد غیر قانونی ہو گیا، حماس کی حمایت اور اسرائیل مخالف سرگرمیاں وجہ قرار، تنظیم کا ردعمل میں کہنا تھا پچھلی امریکی انتظامیہ نے گروپ کو بلیک لسٹ کرنے سے گریز کیا، موجودہ دباؤ بیرونی ایجنڈوں کا عکاس ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میں مسلم برادرہڈ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ اقتصادی پابندیاں عائد، گروپ کو مالی امداد غیر قانونی ہو گیا، حماس کی حمایت اور اسرائیل مخالف سرگرمیاں وجہ قرار، غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی انتظامیہ نے مصر، لبنان اور اردن میں مسلم برادرہڈ کی شاخوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید