کراچی (نیوز ڈیسک)الفابیٹ کی مالیت4 ٹریلین ڈالر، ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری قیمتی ترین کمپنی بن گئی۔ایپل کا سری کیلئےگوگل کے جیمِنائی اے آئی ماڈل کا انتخاب ، معاہدے کے بعد الفابیٹ شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔گارڈین کے مطابق گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے ایپل کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے ایک اہم معاہدے کے بعد پہلی بار چار ٹریلین ڈالر کی مالیت حاصل کر لی اور ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری سب سے قیمتی کمپنی بن گئی۔