• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں تاخیر ہوئی تو حکومت ملک کوسری لنکا بنادے گی، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ اگر دیر کی گئی تو لوٹ کھسوٹ کی عادی امپورٹڈ حکومت پاکستان کو سری لنکا بنا ڈالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک پر عدالتوں سے سزا یافتہ اور مفرور مسلط ہوتے جارہے ہیں اس سے عام شہری تشویش میں مبتلا ہو کر عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ عمران خان اب اس ملک کے غریب عوام کی امیدوں کا محور بن چکا ہے کیونکہ وہی ڈاکوؤں لٹیروں کو احتساب کے شکنجے میں لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی ترامیم کر لے، ان سے عوام کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ مریم بی بی نے ایون فیلڈ فلیٹس کی منی ٹریل آج تک پیش نہیں کی جا سکی، اس کے باوجود باعزت رہائی صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ انصاف کی ضد ظلم ہے اور ظلم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ عنقریب ظالموں کو حساب دینا پڑے گا ۔