• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں میں ٹریکرسسٹم کی تنصیب،سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے فیول بارے شکایات کا ازالہ ہوگا اور گاڑی کی لائیو لوکیشن، گزشتہ سفر کی ہسٹری بھی معلوم ہوسکے گی ٹریکر سسٹم تمام مشینری اور لوڈر رکشوں کے علاوہ مانیٹرنگ افسران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی نصب کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے صفائی مانیٹرنگ کا نظام بھی مزید موثر ہوگا۔ محمدفاروق ڈوگر نے بتایا کہ کفایت شعاری کے پیش نظر ٹریکر سسٹم خریدنے کی بجائے کرائے پر حاصل کیا گیا ۔سب سے کم بولی دینے اور جدید سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی کوکنٹریکٹ دیا گیا۔
ملتان سے مزید