• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، فٹبال میچ، شائقین میں لڑائی بھگدڑ، 125 افراد ہلاک

کراچی(نیوز ڈیسک) انڈونيشيا ميں ايک فٹ بال ميچ کے موقع پر مخالف ٹيموں کے مداحوں کی لڑائی اور بھگدڑ سے 125افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔مداحوں نے اپنی ٹیم کی ہار پر مخالف ٹیم کے فینز پر اشیاءپھینکیں، جس کے بعد شائقین لڑ پڑےپولیس نے لڑائی روکنے کیلئے شیلنگ کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی ، کھيلوں کے کسی ایونٹ پر یہ عالمی سطح پر سب سے خونریز واقعات میں سے ایک ہے۔ انڈونیشیا کے شہر مالانگ ميں گزشتہ روز ایک فٹ بال میچ کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں اتوار کی سہ پہر تک 125افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔ قبل ازیں174افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید