• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و انگلینڈ سیریز، 1 لاکھ 89 ہزار تماشائیوں کی گراؤنڈ میں آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1 لاکھ89ہزر595 تماشائیوں نے گراؤنڈ آکر میچ دیکھا اورکراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے ماضی کے سب ریکارڈ توڑ دئیے۔ لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار 45 تماشائیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھاپی سی بی کا کہنا ہے کہ 99.4فیصد تماشائیوں نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20ہزار969 ،چھٹے میچ میں 21 ہزار 76 ،جبکہ ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 تماشائی آئے۔کراچی کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز میں کل 1 لاکھ 26ہزار 550 تماشائی آئے تھے۔97 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کی۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں نے کرکٹ نے میچ نہیں دیکھے۔

اسپورٹس سے مزید