کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا اپنا ایک انداز ہے، اپنا طریقہ ہے اور میرے حساب سے اس طریقے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔قومی ٹیم نے اسی انداز میں 12 ماہ میں 80 فیصد کی شرح سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، ٹیم نے سنسنی خیز میچز جیتے اور مختلف ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی پہنچی۔انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کی چار تین کی شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز کے نام آئے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں ایساکہاں ہوتا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے۔